تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں مقامی کالونی کی زمین پر قبضے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔
فوٹیج میں مسلح افراد کے جتھے کو کالونی میں داخل ہوتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے بعد اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس افراد نے کالونی میں نصب کیمرے بھی توڑ دیے۔
پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ مسلح افراد کی شناخت اور حقائق جاننے کے لیے پولیس کارروائی جاری ہے۔


