فائل فوٹو
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کا منگل کو ہونے والا دورہ پشاور منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث یہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جانی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہونا تھا جس میں صوبے کے اہم مسائل کا جائزہ لیا جانا تھا۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کرنا تھی۔


