اسپورٹس ڈیسک۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں دفاعی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین نے بارسلونا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔
پیرس سینٹ جرمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب لیورپول نے دو گول کے خسارے سے شاندار واپسی کرتے ہوئے ویلریال کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔
اے ایف پی کے مطابق مانچسٹر سٹی نے اے ای کے ایتھنز کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ اس میچ میں مانچسٹر سٹی کے فل فوڈن نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی۔


