لاہور ڈیسک — پنجاب پولیس نے رواں سال لاہور سمیت صوبے بھر میں شرپسند، دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔
ان کارروائیوں کے دوران 37 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 19 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔


