نیوز ڈیسک (ڈیجیٹل ڈیسک)۔ پاکستان کے سینئر سفارت کار نے وسطی افریقی جمہوریہ میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
انہوں نے زور دیا ہے کہ ملک میں سیاسی اور سکیورٹی پیش رفت کے استحکام کے لیے امن مشن کا تسلسل ناگزیر ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندے عثمان نے واضح کیا کہ امن دستوں کی مسلسل موجودگی حاصل شدہ کامیابیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ یہ مؤقف نیویارک میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے سامنے آیا جہاں پاکستان نے عالمی امن کی حمایت کی۔


