فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے امریکی ڈاک ٹکٹوں کے نام پر پینتیس ارب روپے کے آن لائن فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث ملزم فہیم اکرم کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے سینئر افسران کے ساتھ زوم میٹنگ میں اس آپریشن کا جائزہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔


