لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد شاہ چارلس اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوبارہ صلح کرنے کے خواہش مند ہیں۔ رائٹرز کے مطابق انہوں نے جی کیو میگزین کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے حالات کو دیکھتے ہوئے سب سے اہم بات صلح کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ لوگوں کو ان کے خاندانی معاملات میں اتنی دلچسپی کیوں ہے۔


