واشنگٹن (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں تین میڈیا اداروں پر پابندی کے بعد ان اداروں کے صحافیوں کو عمارت کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ ان کے پریس پاس بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد کیا گیا۔
تینوں میڈیا اداروں نے ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں داخلے کی پابندی امریکی آئین میں درج آزادیٔ اظہارِ رائے اور آزاد صحافت کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی قریبی معاون نٹالی ہارپ نے ان تینوں اداروں کی جانب سے صدر کے خلاف نشر اور شائع ہونے والی تنقیدی رپورٹس اور ٹی وی میزبانوں کے تبصرے ٹرمپ کو دکھائے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد وائٹ ہاؤس میں تین میڈیا اداروں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔


