انٹرنیشنل ڈیسک (رپورٹ، اے پی پی). حوثیوں کی جانب سے جاری علاقائی خطرات اور ایرانی دھمکیوں کے پیشِ نظر امریکی فوج مشرقِ وسطیٰ میں اپنے بعض اڈوں پر فوجیوں کی موجودگی خاموشی سے کم کر رہی ہے۔ یہ بات برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹکام کے ترجمان کیپٹن ٹِم ہاکنز نے ان رپورٹس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج معمول کے مطابق اپنے اہلکاروں اور سازوسامان کی نقل و حرکت کرتی رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد مختلف مشنز کے لیے آپریشنل تیاری کو بہتر بنانا ہے۔


