نیوز ڈیسک (صورتِ حال، DESK)۔ مالدیپ کی خاتون اول ساجدہ محمد نے پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں مالدیپ کی خاتون اول نے ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔ انہوں نے پرتپاک استقبال، پُرخلوص میزبانی اور بامعنی گفتگو پر شکریہ ادا کیا۔


