لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے ممنوعہ سامان کی سپلائی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ قصور سے لاہور سامان لانے والے گروہ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں پنجاب پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس نے آن لائن سپلائی چین توڑنے کے لیے خریدار بن کر ملزمان سے چرخیاں منگوائیں۔ ملزمان قصور سے ممنوعہ چرخیاں گاڑی میں لے کر لاہور پہنچے تھے۔
پولیس نے فروخت اور سپلائی کے موقع پر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


