اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری سبین غوری نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس خرابی کی بڑی وجوہات میں سکیورٹی خدشات اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیلی کام آلات کی چوری جیسے مسائل بھی انٹرنیٹ کی فراہمی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔


