فائل فوٹو
کراچی (نیوز ڈیسک) ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے پر وکیل ایڈووکیٹ طارق منصور نے وفاقی جے آئی ٹی کا مطالبہ کر دیا۔ طارق منصور کے مطابق اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے نتیجے میں ایک سو انہتر سے زائد بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے ہیں۔
متاثرہ بچوں کی تعداد دو سو تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اب تک اس خطرناک مرض سے متاثرہ نو بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ایڈووکیٹ طارق منصور نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تاحال پیش نہیں کی گئی۔
واقعے کا مقدمہ بھی اب تک درج نہیں کیا گیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے انکوائری ایکٹ کے تحت تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


