کراچی (نیوز ڈیسک) دھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے بجلی کے نظام کی بحالی اور بہتری کے مجوزہ منصوبے کے سلسلے میں ماحولیاتی اور سماجی سروے کیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق یہ مجوزہ منصوبہ عالمی بینک کے تعاون سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت مکمل ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ سروے کا مقصد مجوزہ بحالی کے کاموں کے ماحولیاتی اور سماجی اثرات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ضروری معلومات جمع کی گئیں اور منصوبے کی مؤثر منصوبہ بندی کے لیے اقدامات کی نشاندہی کی گئی۔
سروے میں واٹر کارپوریشن کے انتخاب راجپوت اور کاظم سومرو نے شرکت کی، جبکہ جواد شاہ، اظہر قاضی اور اخلاق راجپوت بھی موجود تھے۔


