
لاہور (۔ 25 ستمبر 2025ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بغیر کچھ کہے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رونالڈو جہاز کے اڑان بھرنے اور نیچے کی طرف آنے کے اشارے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ کوئی کیپشن مینشن نہیں کیا، تاہم ان کی جانب سے جہاز گرانے کی شیئر کردہ ویڈیو نے 6 اور 7 مئی کی درمیان رات میں ہوئی فضائی لڑائی میں 4 رافیل جیٹس سمیت 6 طیارے کھونے والے بھارتیوں کے زخم ہرے کردیے۔


