نیوز ڈیسک (اسلام آباد) صحت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں بین الاقوامی تحقیقی تعاون کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کامسٹیک اور تین چینی سائنسی اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
یہ معاہدہ متعلقہ شعبوں میں باہمی تعاون اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے طے پایا ہے۔


