نیویارک (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) – نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے نیویارک میں ای سی او کونسل کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ نائبو وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان حکومت کو پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات دور کرنے کےلئے کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے و دیگر وابستہ گروہوں کےخلاف ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے اور پاکستان خطے کےلئے گیٹ وے کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔


