اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت نے سابق ملازم کو پلاٹ الاٹمنٹ میں اکیس سالہ تاخیر پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ہاؤسنگ اتھارٹی سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے اکیس سال گزرنے کے باوجود سرکاری پلاٹ نہ ملنے کے معاملے پر نوٹس لیا ہے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق ملازم مدح حسین نے پلاٹ کی فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔


