فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں بس اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے میں 38 سالہ حافظ شعیب ولد اسلم سکنہ چک نمبر 47 آر بی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
زخمی ہونے والوں میں زاہد عباس، عمر فاروق، علی رضا، امداد حسین، محمد فیضان اور عدیل عباس شامل ہیں۔ تمام زخمی افراد کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


