مکو آ نہ (نیوز ڈیسک) کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ 27 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کروانا ہے۔
فیصل آباد سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
اس دن کشمیریوں کے حق خودارایت اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ ان کی فتح و نصرت کے لیے خصوصی دعائیں اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔
اہم مقامات پر کالے جھنڈے، پینا فلیکس اور تصاویر آویزاں کیے جائیں گے۔
27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں داخل ہو گئی تھیں۔ سال 2019ء میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔
بھارت نے وہاں کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے ہیں۔


