اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے کے 23 اضلاع میں ائیر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ سات ملین ڈالر کا منصوبہ ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
دستیاب دستاویزات کے مطابق اس اقدام کا مقصد سندھ میں فضائی معیار کی بہتری کے لیے مؤثر نیٹ ورک بنانا ہے۔


