فائل فوٹو
فیصل آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی 53 ویں سالگرہ 28 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور کیک کاٹے جائیں گے۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 28 اکتوبر 1973ء کو پیدا ہوئیں تھیں۔ ان کی شادی 1992ء میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ہوئی تھی۔
ان کا سیاسی سفر 2013ء کے انتخابات سے شروع ہوا تھا۔ اس دوران انہوں نے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلائی تھی جس کے بعد میاں نواز شریف تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے نواز شریف کے دور اقتدار میں انہیں دنیا کی بااثر شخصیات میں شامل کیا تھا۔ وہ خواتین کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔


