اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — صدر زرداری برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کو ان کے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی امید ظاہر کی۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اس نئے دور حکومت میں تعلقات کثیر جہتی فورمز پر بھی مزید مستحکم ہوں گے۔ یہ اقدامات دونوں ممالک اور ان کے عوام کے باہمی مفاد میں ہوں گے۔


