فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت جامع اور سب کو ساتھ لے کر قومی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری سرمایہ کاری سے متعلق شفاف معلومات کی فراہمی عوامی آگاہی اور موثر شرکت کے لیے اہم ہے۔
عالمی یومِ معلومات برائے ترقی کے موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ وزارت کی جاری کردہ معلومات سے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ حکومتی اقدامات اور عوامی آگاہی میں مضبوط رابطہ ترقی کے عمل کو موثر بناتا ہے۔
واضح معلومات نوجوانوں کو تجاویز دینے اور مقامی آبادیوں کو مواقع سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔ ترقی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے مقاصد کو سمجھنا ہر طبقے کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے ترقی کے ثمرات تمام طبقات تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


