فائل فوٹو
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفاق سے پہلا رابطہ ہوا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر وفاق سے رابطہ کر لیا۔
بیس اکتوبر کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا گیا تھا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر راج سے قبل وفاق کی مذاکراتی ٹیم میں شامل دو اہم وزراء سے بات کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق حکومت کی بحالی اور گرفتار کارکنان کی رہائی اولین ترجیح ہے۔
یاد رہے کہ گیارہ اکتوبر کو گورنر راج کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور وفاق کے مابین رابطے منقطع ہو گئے تھے۔


