سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر ہارون اختر خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کاروباری آسانیوں، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران کاروباری طریقہ کار کو آسان اور ڈیجیٹل بنایا گیا ہے۔ ای بزنس نظام کے ذریعے غیر ضروری دستاویزات اور پیچیدہ مراحل ختم کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ریگولیشنز ختم کر رہی ہے۔ کمپنی قانون میں تقریباً 170 ترامیم تجویز کی گئی ہیں تاکہ کاروبار آسان ہو۔


