اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی انفارمیشن سیکریٹری شرمیلا فاروقی نے یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کی خواتین، بچوں اور خاندانوں کی مشکلات عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے مزید کہا ہے کہ کشمیری خواتین نے بے پناہ مشکلات اور انسانی حقوق کے مسائل کے باوجود اپنے عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


