فائل فوٹو
اسلام آباد (بزنس ڈیسک) وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے دوحہ میں عالمی سرمایہ کاری فورم 2026 کے موقع پر اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے سینئر حکام، بین الاقوامی اقتصادی قیادت اور نمایاں کاروباری شخصیات سے تبادلہ خیال کیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان کے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
ملاقاتوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ اور علاقائی رابطوں میں بہتری پر بھی بات چیت کی گئی۔ کلیدی شعبوں میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینا بھی ان ملاقاتوں کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔


