پیپرا میں این ڈی یو پروگرام کے شرکاء کو بریفنگ — تصویر: اے پی پی
اسلام آباد (اے پی پی اردو) – پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کے پہلے مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے شرکاء کے ایک مطالعاتی دورے کی میزبانی کی۔
اس دورے کے دوران شرکاء کو سرکاری خریداری کے نظام میں اصلاحات اور جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو پبلک پروکیورمنٹ رولز 2026 کے اہم خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔


