فائل فوٹو
اسلام آباد (اے پی پی) عالمی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.52 ڈالر کی کمی کے بعد 101.26 ڈالر فی بیرل طے ہوئے۔
برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.39 ڈالر کی کمی سے 113.93 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 42.82 ڈالر کی کمی کے بعد 4,024.53 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
چاندی کی قیمت 0.80 ڈالر کی کمی سے 52.87 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے 452.75 ڈالر فی بشل ہو گئی۔
گندم کی قیمت 0.75 ڈالر کے اضافے سے 599.75 ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.22 ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 3.53 ڈالر کمی کے بعد 227.33 ڈالر فی یونٹ رہی۔


