فائل فوٹو
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کا سلسلہ برقرار ہے اور امریکا کے پاس مذاکرات کے لیے وقت موجود ہے۔
وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بات چیت ہو رہی ہے اور تہران مسلسل رابطے میں ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ روایتی نوعیت کی جنگ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیار کے خاتمے کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی اور یہ مقصد حاصل کر لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ پر امریکی ٹیکس دہندگان کے زیادہ پیسے خرچ نہیں ہو رہے ہیں۔


