کراچی (نیوز ڈیسک) میر رضا کیس کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ کمیشن نے مقتول کے 161 کے بیانات، تفتیش کے مختلف پہلوؤں اور پولیس کے طریقہ کار سے متعلق سخت سوالات کیے۔
کمیشن نے استفسار کیا کہ 13 اگست کو تفتیش ملنے کے بعد کیا انہیں علم تھا کہ سابق تفتیشی افسر نے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے تھے۔ کمیشن نے گواہان کے بیانات میں اہم پہلوؤں سے متعلق سوالات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
سراج لاشاری نے کمیشن کو بتایا کہ تفتیش ابھی جاری ہے اور پولیس قتل کے معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ کمیشن نے کرائم سین متاثر کرنے اور تفتیشی بے ضابطگیوں پر بھی تفتیشی افسر سے جواب طلب کیا۔


