لاہور میں پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس آر او 1245(1)2026 پر فوری نظرثانی کی جائے۔ بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 30 روپے ایڈوانس ٹیکس عائد ہونے سے فرنس اور ری رولنگ یونٹس پر مالی دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اور جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سٹیل سیکٹر پہلے ہی مختلف معاشی مشکلات سے دوچار ہے۔ بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں کے اضافی بوجھ نے صنعت کے لیے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرنس اور ری رولنگ یونٹس ماہانہ تقریباً 15 سے 20 لاکھ یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔ فی یونٹ 30 روپے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں بھاری رقم ادا کرنا صنعتکاروں کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔


