کراچی میں سنجینٹا اور جاپان کی زرعی ادویات تیار کرنے والی کمپنی کیو یو ایگری نے چاول کی فصل کے لیے جدید دوا متعارف کرانے کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت ایشیا کے منتخب ممالک میں سائیکلوپائرینل نامی فعال جزو پر مبنی جڑی بوٹی مار ادویات فراہم کی جائیں گی۔
کمپنیوں کے مطابق سائیکلوپائرینل کم مقدار میں استعمال کے باوجود مؤثر نتائج دیتا ہے۔ یہ دوا روایتی ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے والی جڑی بوٹیوں کے خلاف بھی موثر ہے۔
اعلامیے کے مطابق دنیا بھر میں چاول کے کھیتوں میں جڑی بوٹیوں کی ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔ معاہدے کے تحت سنجینٹا ایشیا کے متعدد ممالک میں سائیکلوپائرینل پر مبنی مصنوعات کی تشہیر اور فروخت کرے گی۔


