(لاہور، بزنس ڈیسک) لیسکو کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ یکم سے 10 اکتوبر 2026ء کے دوران لیسکو کے مختلف سرکلز میں بجلی چوری کے 217 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ان میں 212 گھریلو اور 5 زرعی صارفین کے کیسز شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر یہ کارروائیاں کی گئیں۔
متعلقہ حکام کے مطابق اس دوران 66 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔


