لاہور (اسپورٹس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ سے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات میں کھیلوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہمیشہ بھرپور عزم اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔


