لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی تعداد 199 ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق سی ای آر پی آفس گلبرگ میں اے کیو آئی 300 ریکارڈ کیا گیا۔ کاہنہ نو میں 244، برکی روڈ میں 224، ماڈل ٹاؤن میں 220 اور ڈیجنس میں اے کیو آئی 201 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں بادل برسنے کے امکانات ہیں۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔


