پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔


