اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں رواں سال کا فلڈ سیزن باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ملک کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
ایف ایف ڈی کے جاری کردہ حتمی یومیہ فلڈ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ بلیٹن کے مطابق ملک میں اب کسی بھی مقام پر سیلاب کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔


