مکو آنہ (این این آئی) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا 75واں یوم شہادت آج 16 اکتوبر کو منایا جا رہا ہے۔ انہیں 16 اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ یعنی لیاقت باغ میں شہید کر دیا گیا تھا۔
فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ مقررین شہید ملت کی تاریخ ساز خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
قومی و نجی ٹی وی چینلز سے دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جبکہ اخبارات سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے۔ شہید ملت کی روح کے ایصال ثواب کے لیے مساجد میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی محافل ہوں گی۔


