سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) — غیر سرکاری تنظیم بیداری نے سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقے روڑاس میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ کیمپ حاجی عاشق حسین مرزا میموریل میٹرنٹی ہوم اینڈ اسپتال میں لگایا گیا تاکہ مقامی کمیونٹی کو طبی سہولیات دی جا سکیں۔
کیمپ کے دوران ڈاکٹر رافعہ اور ڈاکٹر عامر رفیق رانا نے مریضوں کو تشخیص، علاج اور ریفرل کی خدمات فراہم کیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بہتر صحت کی سہولیات دینا تھا۔


