انٹرنیشنل ڈیسک۔ افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہوں نے ہرات، پنجشیر اور قندھار میں اہم تنصیبات اور اہلکاروں پر ٹارگٹڈ حملوں کے دعوے کیے ہیں۔
افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی تنظیم افغان گرین ٹرینڈ کے مطابق ہرات شہر میں طالبان کی پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔ جنرل سمیع سادات کی سربراہی میں سرگرم افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع ارغنداب میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
احمد مسعود کی سربراہی میں کام کرنے والے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے مطابق پنجشیر کے ضلع رخہ میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ایک طالبان اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔


