کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کی باہمت بیٹی پلوشہ شہزادی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کے لیے مثال قائم کر دی۔ چار سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونے والی پلوشہ نے محنت اور بلند عزم سے ہائی کورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
بایاں بازو اور پاؤں مفلوج ہونے کے باوجود پلوشہ شہزادی نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ انہوں نے وکالت کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔
بلند حوصلہ نوجوان وکیل نے بتایا کہ مخالفت کرنے والے ساتھی بھی آج ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ معذور افراد بھی قانون کے شعبے میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔
اہل خانہ کی سپورٹ ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔
پلوشہ شہزادی کا اگلا ہدف مقابلے کا امتحان پاس کرنا ہے۔ وہ مجسٹریٹ بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔


