اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پمز کی بحالی اور طبی خدمات کی بہتری کے لیے قائم اوور سائٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا
یہ اجلاس جنرل ڈاکٹر اظہر کیانی کی زیرِ صدارت منعقد کیا گیا جس میں پندرہ اکتوبر کے اجلاس کے بعد کے عملی نکات پر تبادلۂ خیال ہوا
اجلاس میں پمز کے بحالی، تعمیراتی اور انتظامی امور کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا گیا تاکہ مریضوں کو بروقت طبی سہولیات مل سکیں
نئے ایمرجنسی بلاک کی تکمیل اور اسے فعال بنانے کے لیے ضروری اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ اسے جلد مریضوں کے لیے کھولا جا سکے


