نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ اس ویبینار کا بنیادی مقصد پاکستانی نژاد امریکی برادری کو پاسبان ترسیلاتِ زر انعامی سکیم سے آگاہ کرنا تھا۔
ویبینار کا مقصد باضابطہ بینکاری ذرائع سے رقوم پاکستان بھیجنے کے فوائد کے بارے میں بتانا بھی تھا۔ ویبینار کے آغاز پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی نے خطاب کیا۔
انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک کی اقتصادی ترقی میں ادا کیے جانے والے اہم کردار کو اجاگر کیا۔


