کراچی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چھیپا حکام کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 میں فائرنگ سے 17 سالہ صفیان زخمی ہوا۔ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 4 میں گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اس واقعے میں 40 سالہ روبینہ زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔


