فائل فوٹو
نیوز ڈیسک (اسلام آباد) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے راولپنڈی میں کارروائی کر کے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم مبینہ طور پر مدعیہ کی نجی تصاویر واٹس ایپ پر اہلِ خانہ کو بھیج رہا تھا۔
ملزم مدعیہ کو اس فعل کے ذریعے ذہنی اذیت کا نشانہ بنا رہا تھا جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


