فائل فوٹو
اسلام آباد (ٹیکنالوجی ڈیسک) وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ماتحت قومی ادارہ برائے سائبر ایمرجنسی رسپانس پی کے سرٹ کے زیرِ اہتمام خصوصی آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سیمینار میں مصنوعی ذہانت، خودکار نظام اور ڈیجیٹل خطرات کے انتظام جیسے جدید موضوعات پر غور کیا جائے گا۔
اے پی پی کے مطابق یہ آن لائن نشست 27 اکتوبر کو شام 7 سے 8 بجے تک ہوگی۔


