راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) عرفات منہاس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر عرفات منہاس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے پہلے اہم نصف سنچری اسکور کی اور پھر بولنگ میں 8.4 اوورز میں 40 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ڈان اسپورٹس کے مطابق میچ کے آخری لمحات میں ایک درست رن آؤٹ کے ذریعے انہوں نے انگلینڈ کی اننگز کا خاتمہ کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔


