فائل فوٹو
لاہور پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز پر مشتمل 33 رکنی وفد نے ایس پی اورنگزیب کی قیادت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور اور ایس ایس پی ڈسپلن کاشف اسلم نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پولیس پر اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو پولیس دفاتر میں انتظار کروانے کا فرسودہ کلچر ہرگز قابلِ قبول نہیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمان وفد میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
مزید تفصیل موصولہ رپورٹ سے مرتب کی گئی ہے۔


